65

مجھے سندھ کی دھرتی سے محبت کی خوشبو آتی ہے، اجرک کا رنگ مجھے بہت پسند ہے، اداکارہ میرا

حیدرآباد ( الشامی نیوز) صدارتی ایوارڈ یافتہ فلم اسٹار میرا جی دریائے سندھ کے کنارے آباد شہر حیدرآباد میں پہلی بار جلوے بکھیریں گی۔

گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں فلم اسٹار میرا اور معروف آرگنائزر سلیم گڈو کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی درجنوں فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی انٹرنیشنل اداکارہ میرا کو پاکستان آرٹسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹریبیوٹ جمعہ 6 نومبر 2029 کو پیش کیا جائے گا جس میں فلم اسٹار میرا اپنی دل کش پرفارمنس کا جادو جگائیں گی۔ 

میرا کا ٹریبیوٹ حیدرآباد کے انڈس ہوٹل میں ہوگا، اس بارے میں میرا جی کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی حیدرآباد میں شو نہیں کیا تھا، بہت دنوں سے محبتوں اور پیار کرنے والوں کے شہر حیدرآباد میں شو کرنے کی خواہش تھی جو 6 نومبر کو پوری ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرٹسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی دعوت پر وادئ مہران کے شہر حیدرآباد آرہی ہوں، ویسے تو پاکستان کے سارے شہر میرے اپنے ہیں، مجھےسب سے پیار ہے۔

میرا کا کہنا تھا کہ مجھے سندھ کی دھرتی سے محبت کی خوشبو آتی ہے، اجرک کا رنگ مجھے بہت پسند ہے۔

میرا جی کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد کے شو میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں