126

عمران اشرف کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

کراچی:(الشامی نیوز /آن لائن نیوز ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے مداحوں سے والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار عمران اشرف نے والدہ کی خرابی صحت کے حوالے سے بتاتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’والدہ کی صحت خراب ہے براہ مہربانی ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران اشرف کی جانب سے والدہ کی عظمت بیان کرتے ہوئے پوسٹس شیئر کی گئی تھیں۔

انہوں نے راولپنڈی میں ارسلان نامی شخص کی اپنی والدہ پر ہاتھ اٹھانے کی ویڈیو کے تناظر میں لکھا تھا کہ ’ماں کا کتنا عجیب اور حسین رشتہ ہے جو بیٹے سے مار کھا کر بھی کہہ رہی ہے کہ میرا بیٹا بہت اچھا تھا بس اپنی اہلیہ کی باتوں میں آگیا۔‘

عمران اشرف نے لکھا کہ ایک ماں اولاد کی ایک اچھائی دس دفعہ بیان کرتی ہے اور اس سے پیار جتاتی رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں