84

علی ظفر نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

مشکل وقت آپ کو مضبوط اور خدا پر بھروسے کو مزید بڑھاتا ہے، علی ظفر

لاہور: (الشامی نیوز ) معروف گلوکار علی ظفر نے اپنی زندگی کے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا دیا۔

 اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر نے لاہور میں علی ظفر کے گھر کا سرپرائز دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے علی ظفر اور ان کی اہلیہ عائشہ فضلی سے ان کی نجی زندگی، علی ظفر کی پروفیشنل کیریئر سے متعلق دل چسپ سوالات کئے۔ 

گڈ مارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے انکشاف کیا کہ عائشہ فضلی میرے پاس ایک اسکیچ بنانے کے لئے آئی تھی، بعد ازاں ہماری دوستی ہوئی اور اس کے بعد ہم نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

ندا یاسر نے علی ظفر کی اہلیہ سے سوال کیا کہ گلوکار کی وہ صفت بتائیں جس نے آپ کو متاثر کیا، جس پر عائشہ فضلی نے بتایا کہ علی ظفر کی آنکھیں مجھے پسند ہے، ہمیں کوئی بھی بات کہنی ہو تو آنکھوں کی ہی آنکھوں کہ دیتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ میں کم گو ہوں۔

گڈ مارننگ پاکستان کی میزبان ندا یاسر نے علی ظفر سے سوال کیا کہ کبھی زندگی میں پریشانی کے باعث گھبرائے، جس پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ مشکل وقت آپ کو مضبوط بناتا اور خدا پر بھروسے کو مزید بڑھاتا ہے، جب بھی مشکل وقت آیا اپنے رب سے رجوع کیا اور اس مشکل سے نکل آیا۔

کھانے سے متعلق علی ظفر کا کہنا تھا کہ قیمہ کریلے بہت شوق سے کھاتا ہوں، اس کے علاوہ سی فوڈ جو کہ صحت کے لئے بہت مفید اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ ہماری غذا کا لازمی جز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں