65

صنم چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور :(الشامی نیوز ) شوبز انڈسٹری سےعارضی دوری اختیار کرنے والی پاکستانی اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
گزشتہ برس نومبر میں اداکارہ صنم چوہدری موسیقار سومی چوہان  کے ساتھ انتہائی خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں ۔ اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا اور اب ان کے ہاں  ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کی تصدیق بھی انہوں نے  سوشل میڈیا پر ہی کی۔صنم چوہدری نے پرستاروں  کو اپنے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے،  تصویر کے عنوان  میں صنم چوہدری نے اپنے بیٹے کو اُن کی دُنیا قرار دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام شاہ ویر چوہان رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں