61

شرمیلا فاروقی کا ’ہیلووین گیٹ اپ‘ سوشل میڈیا پر مقبول

شرمیلا فاروقی بھوت کیوں بن گئیں؟

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مغربی تہوار ’ہیلووین‘ کے موقع پر میک اوور کیا ہے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔

 تصویروں میں شرمیلا فاروقی نے ڈھانچے کے ڈیزائن کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے چہرے کے دونوں اطراف میں میک اپ آرٹسٹ نے منفرد طرز کا میک اپ بھی کیا ہے۔

چہرے پر خوفناک میک اپ کروانے کے باوجود بھی شرمیلا فاروفی بےحد خوبصورت نظر آرہی ہیں جبکہ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی پی پی رہنما ہاتھ میں کلہاڑی اور زنجیر لیے صارفین کو خوفزدہ کررہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی کی تصویروں پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین اُن کی خوب تعریف کرتے دکھائی دیے۔

پی پی پی رہنما نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے منفرد میک اپ کرنے پر اپنے میک اپ آرٹسٹ کی محنت کو بھی خوب سراہا۔

واضح رہے کہ ہیلووین ایک مغربی تہوار ہے جو مختلف ممالک میں 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، اِس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک قسم کے ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں