105

حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

کراچی:(الشامی نیوز ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے اپنی عارضی دوری کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ویب شو میں شوبز سے عارضی دوری کو ختم کرنے اعلان کیا، واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے گزشتہ سال شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حمزہ علی عباسی سے شو کے میزبان احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ آپ کے حوالے سے قیاس آرائیاں چل رہی ہیں کہ آپ نے اداکاری چھوڑ دی ہے تو اس میں کتنا سچ ہے؟

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے اداکاری بالکل بھی نہیں چھوڑی بلکہ میں تو ابھی 2 پروجیکٹس بنانے کے مرحلے میں ہوں، دعا کریں کہ وہ تکمیل پر پہنچ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں