144

بھائی حاضر ہے‘ علی ظفر نے نئے گانے کی جھلک شیئر کردی

کراچی: (الشامی نیوز) معروف گلوکار اور اداکارعلی ظفر نے سندھی لوک گیت کے بعد ایک اور گانے ’بھائی حاضر ہے‘ کی جھلک شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئےگانے ’بھائی حاضر ہے‘ کی جھلک ریلیزکردی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں علی ظفر کو ایک نئے انداز میں جلوہ گر ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکار کی شیئر کردہ پوسٹ کے مطابق ان کا نیا گانا جلد ہی شیئر کیا جائے گا لیکن علی نے اس تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل علی ظفر نے یوٹیوب چینل لانچ کرتے ہوئے یہی الفاظ ’بھائی حاضر ہے‘ استعمال کیے تھے۔

انہوں نے مداحوں کے نام اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ ’بھائی سے باتیں کرنے کے لیے بھائی کا چینل سبسکرائب کرو اور جو مسئلہ ہو ہے بول ڈالو کیونکہ بھائی حاضر ہے۔‘

علی ظفر کے پیغام کے بعد مداح بھی فوراً علی ظفر کو ریپلائی کرنا شروع ہوگئے تھے اور ان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنا شروع کردیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران علی ظفر نے پی ایس ایل کے لیے مداحوں کی فرمائش پر نیا ترانا ’میلہ لوٹ لیا‘ ریلیز کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔

میلہ لوٹ لیا ترانے کو یوٹیوب پر 30 لاکھ سے زائد ویوز آئے تھے اس سے علی ظفر کے ترانے کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں