116

اداکار نعمان اعجاز کا مداحوں کو مفید مشورہ

کراچی: (الشامی آن لائن نیوز )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے تنہائی کا شکار لوگوں کو مزاحیہ مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نعمان اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر کبھی آپ خود کو تنہا محسوس کریں تو لائٹ بند کریں اور ایک ڈراؤنی فلم دیکھ لیں۔‘

نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’ایسا کرنے کے بعد آپ کو ہمیشہ ایسا محسوس ہوگا کہ جیسے آپ کے پیچھے کوئی کھڑا ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکار نعمان اعجاز اپنی تصویروں کے ساتھ اس سے قبل بھی ایسے ہی مزاحیہ کیپشن لکھ چکے ہیں۔

مداحوں کی جانب سے بھی اداکار کی جانب سے تصویروں پر ایسے مزاحیہ، فکر انگیز اور دلچسپ کیپشن پڑھ کر ردعمل دیا جاتا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدار ساتھ نہیں دیتا۔‘

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے جوابی کمنٹ میں لکھا کہ ’آپ کا کیپشن بہترین ہے۔‘ سینئر اداکارہ میرا جی نے بھی نعمان اعجاز سے اتفاق کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں