68

اداکارہ کبریٰ خان کو بہن کی یاد ستانے لگی

کراچی: (الشامی نیوز )پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دماغی بیماری ’ہلیوسی نیشن‘ کا شکار ہوگئی ہیں اور انہیں ہر جگہ اپنی بہن نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گھر کا شیشہ صاف کررہی ہیں، اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ ’جب آپ اپنی بہن کو بے حد یاد کررہے ہوں تو ایسا ہوتا ہے کہ وہ آپ کو ہر جگہ نظر آنے لگتی ہے۔‘

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کچھ ایسا ہی ہورہا ہے کہ شیشہ وہ صاف کررہی ہیں مگر شیشے میں بار بار ان کی بہن کی جھلک نظر آرہی ہے۔

کبریٰ خان کی اس ویڈیو پر ان کی بہن کی جانب سے بھی کمنٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی کبریٰ خان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور انہیں بہت یاد کرتی ہیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر اشنا شاہ نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کبریٰ خان کی یہ پوسٹ دیکھ کر انہیں اپنی بہن کی یاد ستانے لگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں