112

اداکارہ نول سعید نے بالوں کی خوبصورتی کا راز بتادیا

کراچی: ( الشامی نیوز ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نول سعید نے اپنے بالوں کی خوبصورتی کا راز مداحوں کو بتادیا۔

ڈرامے ’فریاد‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نول سعید نے ایک حالیہ ویب انٹرویو میں ان کے خوبصورت بالوں کا راز پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں بالوں کی خوبصورتی کے لیے کبھی کبھار دیسی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں۔

نول سعید کا کہنا تھا کہ میں بالوں میں کبھی کبھار تیل لگاتی ہوں اور والدہ کے کہنے پر بالوں میں ایلویرا جیل او دہی کا استعمال بھی کرتی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلے میرے بال اس سے بھی کہیں زیادہ لمبے اور گھنے ہوا کرتے تھے لیکن ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران زیادہ سے زیادہ بلو ڈرائیر لگنے کی وجہ سے بال کم اور خراب ہونے لگے ہیں۔

نول سعید کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے بالوں کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھوں تاکہ یہ خراب ہونے اور گرنے سے بچ جائیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نول سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’فریاد‘ میں ’انعم‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد، عائزہ اعوان، عدیل چوہدری، گل رعنا، زینب قیوم، مریم انصاری، ثنا عسکری ودیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں