71

اب صوبے کی تقسیم کی بات بڑھ رہی ہے، ضیاء عباس

کراچی(الشامی نیوز) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ کراچی کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لئے ریاست کو آگے آنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اب صوبے کی تقسیم کی بات بڑھ رہی ہے جس سے صوبے میں سیاسی کشیدگی کے ساتھ ساتھ لسانی اختلافات کی آگ بھڑکنے کا خطرہ ہے جو ملک کے لئے انتہائی خطرناک عمل ہوگا، انہوں نے کہا کہ صوبے میں حقوق کے حوالے سے صورت حال تشویش ناک ہے، شہری اور دیہی سندھ کی تقسیم پی پی نے کی اور اب کراچی میں مزید اضلاع بناکر حالات کو خراب کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ضلع بنانے کے بجائے سڑکیں بنائیں تاکہ صنعت کاروں کے مسائل حل ہوسکیں ان کی مشکلات کا خاتمہ ہو، سندھ میں شہری علاقوں میں ملازمت کے حوالے سے بھی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں