395

ہم کیماڑی ضلع کے قیام کو مسترد کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ک ہ پیپلز پارٹی دل نہیں جیت رہی کراچی کے ٹکڑے ٹکڑے کررہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ہم کیماڑی ضلع کے قیام کو مسترد کرتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ سندھ توڑنے کی سازش ہے، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی سندھ کو تباہ کرنے کی سازش کو ناکام بنائے۔

سندھ کابینہ نے کراچی میں نیا ضلع بنانے کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ نے کراچی میں ایک اور نیا ضلع بنانے کی منظوری دیدی،ضلع کیماڑی سائٹ، بلدیہ، کیماڑی اور ہاربر سب ڈویژنز پر مشتمل ہوگا، ایم کیو ایم نے فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا عندیہ دیدیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے کراچی میں کیماڑی ضلع بنانے کی منظوری دی ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ نے ضلع جنوبی کا نام ضلع کراچی رکھنے کی تجویز دی ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے باقی اضلاع کے نام بھی ان کے مشہور علاقوں سے منسوب کئے جانے چاہیے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق کراچی کا ضلع غربی اس وقت پورے سندھ میں بڑا ضلع ہے، ضلع غربی کی آبادی 39 لاکھ 14 ہزار 757 ہے ۔

دوسری جانب رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی جعلی مینڈیٹ دکھانے کے لیے کراچی کو تقسیم کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں