54

ہمارا ساتھ دیں تو یقین دلاتا ہوں آپ کے مسائل حل کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کا کراچی بار کونسل سے خطاب

کراچی (الشامی نیوز) اس سلیکٹڈ حکومت کے دن ختم ہو چکے ہیں،ہماری مددکریں کہ عوام کو ان کا حق دلا سکیں،ہمارا ساتھ دیں تو یقین دلاتا ہوں آپ کے مسائل حل کریں گے،

شہر قائد  میں سٹی بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئجے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کیلئے وکلا کی ضرورت ہے، ہم وکلا برادری سے اپیل کرتے ہیں ملک بھر میں ہمارا ساتھ دیں،کراچی سے گلگت تک ہمارا ساتھ دیں،یقین دلاتا ہوں اس سلیکٹڈ حکومت کے دن ختم ہو چکے ہیں،ہماری مددکریں کہ عوام کو ان کا حق دلا سکیں،ہمارا ساتھ دیں تو یقین دلاتا ہوں آپ کے مسائل حل کریں گے، وکلا تحریک کا آغاز بھی کراچی بار سے ہوا تھا،تحریک قانون کی بالادستی کیلئے تھی افتخار چوہدری کیلئے نہیں تھی،غیر جمہوری قوتیں آپ کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں،ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے، جب تک آئینی حقوق نہیں ہوں گے عوام کے مسائل حل نہیں کرسکیں گے،تاریخ میں اتنا نالائق اور نااہل وزیراعظم نہیں ملا،وزیراعظم کی وجہ سےعوام تاریخی مسائل کا سامنا کررہے ہیں،وہ دن دورنہیں جب آپ سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم میڈیا کی آزادی اظہار رائے کی آزادی کو واپس لائیں گے،کبھی ہمارا میڈیا آزاد تھا کمزرو کی آواز بنتا تھا،آج عام آدمی پر ظلم میڈیا نہیں دکھا سکتا،ہم تاریخی بحران کا سامنا کررہے ہیں اور میڈیا بتاتا ہے معیشت ٹھیک ہے،اگر حزب اختلاف کو پارلیمان میں بولنے کی اجازت نہ ہو تو کہاں جائیں،ہم مجبور ہوچکے ہیں آپ کے مسائل سڑکوں پر اٹھائیں گے،گوجرانوالہ میں 16 تاریخ کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا،پھر کراچی میں 18 اکتوبر کو تاریخی جلسہ کریں گے،پارلیمان کی آزادی کو واپس لا سکتے ہیں،جب تک پارلیمان ربڑ سٹیمپ رہے گا تب تک مسائل حل نہیں کرسکتے،اپیل کرتے ہیں آؤ ہمارا ساتھ دو،وکلا آج بھی جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وکلا کا ہمیشہ جمہوری جدوجہد میں صف اول کا کرداررہاہے،آصف زرداری اور بےنظیرپران گنت جھوٹے الزامات لگے ہیں، اب بھی اس مہم میں وکلا کی ضرورت پڑے گی،جب تک وکلا کمیونٹی ہمارے ساتھ ہے کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دینگے،ہم سب نے حقیقی جمہوریت اوررول آف لاء کیلئےجدوجہد کرنی ہے،ہمیں آئینی حقوق کا تحفظ کرنا پڑے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں