132

کسی ایک کے پاس اختیارات نہ ہونے سے مسائل ہیں: میئر کراچی

  • ظ

کراچی ( الشامی نیوز) میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ پورے کراچی کا ڈومین ایک آدمی کے پاس نہیں ہے، کسی ایک کے پاس اختیارات نہ ہونے سے مسائل ہیں۔

یہ بات میئر کراچی وسیم اختر نے ملک کے سب سے بڑے شہر کے بڑھتے مسائل، گھٹتے وسائل، بنیادی سہولتوں کے لیے پریشان ہوتے عوام، کراچی کے الجھتے معاملا

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اگر آرٹیکل 148 نافذ ہوتا تو آج یہ مسائل نہ ہوتے، جب تک بلدیاتی ادارے با اختیار نہیں ہوں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نالے صاف کرنا میری ذمے داری ہے، جب تک وسائل تھے نالے صاف کیے، جب تک ڈی ایم سیز کو فنڈز نہیں ملیں گے نالے صاف نہیں ہو سکتے۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے پاس تنخواہوں کی مد میں 13 کروڑ کی کمی ہے، کے ایم سی مسائل حل کرے یا تنخواہیں ادا کرے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں