117

کراچی کو ڈی سینٹرلائزڈ کرناہے تو ٹاؤنز بنائیں، مصطفیٰ کمال

کراچی ( الشامی نیوز) پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئر مین مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ کراچی کو ایک ضلع ہی رہنا چاہیے، اگر کراچی کو ڈی سینٹر لائزڈ کرنا ہے تو ٹاؤنز بنائیں۔

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئر مین مصطفیٰ کمال نے ملک کے سب سے بڑے شہر کے بڑھتے مسائل، گھٹتے وسائل، بنیادی سہولتوں کے لیے پریشان ہوتے ہیں

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وزیراعلیٰ سندھ کو صحیح معلومات نہیں دی گئیں، اگر انہیں صحیح معلومات نہیں دی جائیں گی تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی بات سے تاثر ہوا کہ آج کراچی زیادہ بہتر ہے، کراچی کی صورتِ حال پہلے خراب تھی، اب بہتر ہے یہ کہنا غلط ہے۔

پی ایس پی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح سے کراچی کے مسائل نہیں ہوں گے، اختیارات اور وسائل وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پہنچ کر پارک ہو گئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں مزید اضلاع نہیں بنانے چاہئیں، نالوں کی صفائی اور کچرا اٹھانا کے ایم سیز اور ڈی ایم سیز کی ذمے داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں