110

کراچی کو آج تک کسی حکومت نے حق نہیں دیا، سینیٹر سراج الحق

کراچی کو آج تک کسی حکومت نے حق نہیں دیا، سینیٹر سراج الحق

کراچی:(الشامی نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کو آج تک کسی حکومت نے حق نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی خوشحال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے۔

الشامی نیوز کے مطابق وہ شہر قائد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ ’حقوق کراچی مارچ‘ سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے مارچ کے انعقاد پر کارکنان اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مختلف قومیتوں کے لوگ رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے۔

الشامی نیوز کے مطابق حقوق کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ منی پاکستان کراچی ملک کا 67 فیصد ٹیکس دیتا ہے لیکن ارباب اختیار نے اس شہر کو تباہ کردیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان ںے کہا کہ کراچی کو پانی و گیس سے محروم کردیا گیا  اور معیشت کا پہیہ جام کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کراچی کی نمائندگی وہ کرتے رہے جو اس کی آبادی کم کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں