82

پولیس عمران خان کا حکم ماننے سے انکار کردے، نواز شریف

پولیس عمران خان کا حکم ماننے سے انکار کردے، نواز شریف

لاھور (الشامی نیوز) تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس ک چاہیے کہ ن لیگ اور پی ڈی ایم کے کارکنان کی گرفتاری کے عمران خان کے غیرقانونی احکامات پر عمل نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کے کارکنان کو روکنے ، ہراساں کرنے یا پکڑنے کے عمران نیازی کے غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات کو ماننے سے انکار کرے۔لکھا کہ پولیس ان کے ورکرز کو گجرانوالہ پہنچنے سے روکنے کے اقدامات نہ کرے۔ وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات ماننے سے انکار کردے۔

(


Nawaz Sharif@NawazSharifMNSPolice must NOT comply with Imran Niazi’s unlawful orders to arrest PMLN/PDM’s workers, raid their homes or hinder their travel to Gujranwala پولیس PMLN اور PDM کے کارکنوں کو پکڑنے، روکنے یا ہراساں کرنے کے عمران نیازی کے غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات ماننے سے انکار کرے8:38 PM · Oct 14, 202013.8K7.7K people are Tweeting about this

واضح رہے کہ سولہ اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے گوجرنوالہ جلسے سے قبل مختلف شہروں میں متعدد سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔گوجرانوالہ شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں کو ممکنہ طور پر بند کرنے کیلئے کنٹینرز منگوا لیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں اجازت کے بغیر کارنر مییٹنگ کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔سی پی او سرفراز فلکی کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، این او سی کے بغیر کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وکلاء نے ڈی سی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں