247

پوری قوم متحد ہو کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرے، شہبازشریف

لاھور (الشامی نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف ک ا کہنا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرے۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ عہدیدار اور کارکن متاثرین کی مدد کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کی مدد کے لیے منصوبہ بندی کی راہ اپنائے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے نقصانات کی اطلاعات پہلے سے موجود تھیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر متاثرہ عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں