69

وزیراعظم نے مجھے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اینٹ کا جواب پتھر سے دوں،شیخ رشید

راولپنڈی :(الشامی نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز سمجھ دار ہے وہ سیلف پروٹیکشن میں اندر چلا گیا ہے، وزیراعظم نے مجھے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اینٹ کا جواب پتھر سے دوں ۔
راولپنڈ ی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شکست سے بچنا چاہتی ہے مجھے ڈر ہے ان کے جلسوں سے دوبارہ کورونا وائرس نہ پھیل جائے، وزیر اعظم نے مجھ سے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اینٹ کا جواب پتھر سے دوں، نواز شریف کو واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے، میں اس کو باہر بھیجنے کے حق میں تھا لیکن جب واپس لانے کی بات ہوئی تو میں نے لانے کے حق میں ووٹ دیا۔

وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز ایک خاتون ہے آخری وقت تک اس کا احترام کروں گا جب تک میرے بارے میں کچھ نہیں کہے گی ، مسلم لیگ ش بنے گی میں نے 31 تاریخ دی ہوئی ہے، شہباز شریف سمجھ دار ہے وہ سیلف پروٹیکشن میں اندر چلا گیا ہے تاکہ کام نہ کرنا پڑے ، پیپلز پارٹی 18 تاریخ کو وہاں پہنچے کی جہاں وہ شہید ہوئی تھی ، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں نہیں رہے گی ، زرداری کا میں ترجمان نہیں ہوں آپ نے مجھے بلو رانی کیساتھ لڑا دیا ہے کہیں بریک اپ نہ ہو جائے  انہوں نے کہا کہ  ماں بچہ ہسپتال میں نہیں چھوڑوں گا، اسی ماہ ایم ایل ون ، اور نالہ لئی پراجیکٹ چل جائے گا ، ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں