109

نوازشریف کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں کیپٹن صفدر آرمی چیف ہو’

اسلام آباد :(الشامی نیوز )وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ایسا پاکستان چاہیے جس میں کیپٹن صفدر آرمی چیف ہو۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف کو ایسا پاکستان چاہیےشہباز شریف چیرمین نیب ہوں، نواز شریف چاہتے ہیں بھگوڑا سمدھی اسحاق ڈار چیف جسٹس ہو۔

فیصل واوڈا نے لکھا کہ مجرم بیٹی ترجمان فوج ہوپھر یہ مجرم نواز حکمرانی کر سکتا ہے ان کےاقتدار میں آنےکی حسرت حسرت ہی رہے گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان چوروں کو بھی پتہ ہے کہ حکومت اسی ہفتے ان کی چوری کے مزید ٹھوس ثبوت سامنے لانے والی ہے جس کے بعد عوام خود ہی ان کی چھترول کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں