127

میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا،فاروق ستار

کراچی: ،( الشامی نیوز)ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کا رخصتی کے وقت پھٹ پڑنا مگرمچھ کے آنسو ہیں۔

فارق ستار کا کہنا تھا کہ میئر کراچی نے 4 سال تک زبان بندی کر کے مک مکا کیا، میں نے 3 ماہ تک میئر کراچی سے حساب مانگا پر نہ دیا گیا۔

ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ سندھ حکومت ساڑھے 4 ارب کے ایم سی کو سالانہ دیتی ہے،ساڑھے 4 ارب سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں ملتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ 162ارب روپے وفاقی حکومت نے دیے اس میں سے بھی کے ایم سی کو مل

یاد رہے کہ گزشتہ روز میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کے سہارے قدم بہ قدم آگے بڑھتے رہیں گے، شہریوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا اسے رائیگاں نہیں جانے دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں