61

”مفرور خاندان نے دولت بچانے کے لئے مزارِ قائد پر بے ادبی کی حد کردی،، بابراعوان کی مسلم لیگ ن پر شدید تنقید

لاہور (الشامی نیوز )مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی تو اس موقع پر کیپٹن صفدر نے شدید نعرے باز ی کی ۔

مزار قائد پر لیگی رہنما کی جانب سے اس عمل پر بابر اعوان نے مسلم لیگ کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ”بے ادب، بے مراد! جن کی منزل مے فئیراور مراد منی لانڈرنگ اور تجارت ہے،

وہ مزارِ قائد پر بھی بے نقاب ہوئے۔ قائد نے پاکستان کے لئے دولت اور خاندان قربان کیا،

مفرور خاندان نے دولت بچانے کے لئے مزارِ قائد پر بے ادبی کی حد کردی۔

کہاں 1روپیہ تنخواہ لینے والا گورنر جنرل، کہاں اقامہ والا،،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں