125

لیگی قیادت نے ہمیشہ قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا: شبلی فراز

اسلام آباد ::(الشامی آن لائن نیوز )وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہےکہ ہر بار مسلم لیگ نون کی قیادت نے قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔

شبلی فراز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دستاویزات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے مسلم لیگ نون لمیٹڈ ڈیمانڈ کررہی تھی کہ این آر او کس نے مانگا۔

انہوں نے کہا کہ حضور والا یہ ہیں وہ ذرائع اوردستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہےکہ ہر بار مسلم لیگ نون کی قیادت نے قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں