112

لوگ اپنا بندوبست کرلیں ، ہم نے تجاوزات ہرصورت گرانی ہے : شیخ رشید

کراچی :(الشامی نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل کراچی سرکلر ریلوے کا نقشہ جاری کریں گے ، تجاوزات گرانی ہی گرانی ہے لوگ اپنا بندوبست کرلیں ۔
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ سندھ حکومت سےکراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے کوئی لڑائی نہیں ہے، کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ایک پیج پر ہیں، وزیر اعلی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے پر 10 ارب سے زائد رقم خرچ کرنے جا رہے ہیں، سرکلر ریلوے کا جائزہ لینے ہر 15 دن بعد کراچی آؤں گا۔ مرکز اور صوبے میں بھی جذبہ ہوگا تو کے سی آر چل پڑے گی ۔  انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے چوبیس لیول کراسنگ کے لیے ایف ڈبلیو او کو ٹھیکہ دے دیا ہے ۔ ریلوے زمین پر تجاوزات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کرے گی، اور سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ریلوے ٹریک کے اطراف سے تجاوزات ختم کی جائیں۔  تجاوزات کی نشاند ہی ہو رہی ہے، صوبائی حکومت سے درخواست کریں گے کہ متاثر ہونے والوں کو متبادل جگہ فراہم کریںیگ بہتری کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے ، خدشہ ہے ن اور ش میں کوئی طوطا لیگ ہی نہ نکل آئے، ن لیگ میں جو استعفیٰ دیں گے انکی نشستوں پردوبارہ انتخابات ہونگے، پیپلزپارٹی سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے 10 سوالات بھی پوچھ لیے اور کہا کہ امید کرتاہوں ان تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے ، قوم کوآگاہ کیا جائے انتخابات کےلیےقطرسےکتنی رقم آئی؟ نیوز لیکس کے پیچھے کون ہے؟ پہلے انکار اور اب اقرار کیوں کیا گیا؟ اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیرملکیوں کو کس نے دیا؟ مودی سے ملک کے باہر فون کون کرتا تھا؟ لندن سے پتھراوَ کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی؟ ووٹ کی بات کرتے ہیں ، کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے ؟عدالت طلب کرتی ہے توبہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں ، سپریم کورٹ پر حملہ کس نے کیا؟ نوازشریف بتائیں، سجاد علی شاہ پرحملے کے لیے لاہورسے بسیں کس نے بھیجیں؟ بے نظیر کی بدنامی کیلئے پیٹر گیلبرگ کا لیٹر کس نے جاری کروایا؟ نوازشریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی بار ملاقات کی؟ اسامہ بن لادن سے کتنا چندہ وصول کیا؟سیف الرحمان کے ذریعے سے کتنی رقم وصول کی گئی؟ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں