124

لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے مصیبت کی اس گھڑی میں انکے ساتھ ہیں وزیراعلی ٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

کراچی 🙁 الشامی نیوز) وزیراعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکراچی و اندرون سند ھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور نکاسی آب کا جائزہ لیا ۔
تفصیلات  کے مطابق  وزیراعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف حصوں میں  بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ٹھٹھہ میںوزیراعلیٰ سندھ کو ڈپٹی کمشنر اور کمشنر حیدرآباد نے  بریفنگ  دی۔ بریفنگ میں وزیراعلی ٰ کو بتایا گیا کہ24 سے 26 اگست کے درمیان 109  ملی میٹر بارش ہوئی، نشیبی علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ عیدگاہ ، جھنگ شاہی ، بابو شاہ، شیخ فرید ، میوچھارا، ڈاکٹر اسٹریٹ نکاسی آف ٹھٹھہ، ور، گارو ، گھوراباری نکاسی آف گھوراباری، گھارو گرھو، میرپور ساکرو اور بوہرا کے نکاسی کا نظام کو پی ایچ ای میں بہتر کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو اکیلا نہ چھوڑیں، لوگوں کو کھانا اور پانی پہنچائیں ، وزیراعلی ٰ سندھ نے اس موقع پرکہا کہ 2007 کے مقابلے میں صورتحال اب بہتر ہے ۔ مراد علی شاہ  نے پی ایچ ای ، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔واضح رہے کہ مون سون کے اب تک کے سب سے طاقتور اسپیل میں کراچی سمیت سندھ بھر میں مسلسل  بارش ہورہی ہے۔ موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، سڑکیں مکمل ڈوب چکی ہیں اور پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں