90

ظالموں نے ہم سے ذوالفقارعلی بھٹو کو چھینا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سکردو ( الشامی نیوز)ظالموں نے ہم سے ذوالفقارعلی بھٹو کو چھینا ہے، میں ان قوتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے

تفصیلات کے مطابق سکردومیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے ملک کی معاشی حالت کوبھی سنبھالناہے۔ آپ کوحقوق صرف پیپلزپارٹی دے سکتی ہے۔پیپلزپارٹی کے سوا کسی جماعت نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کارکنوں کی جدوجہد سے گلگت بلتستان کو حقوق دیئے ہیں اور آئندہ بھی ہم دیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ظالموں نے ہم سے ذوالفقارعلی بھٹو کو چھینا ہے، میں ان قوتوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کل بھی بھٹو زندہ تھا آج بھی بھٹو زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، گانچھے اور کھر منگ کے عوام نے بتا دیا ہے کہ بھٹو زندہ ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بینظیربھٹو نے گلگت بلتستان میں جمہوریت کی بنیاد رکھی، ایف سی آر کاخاتمہ کیا، آصف زرداری نے گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دی، وزیراعلیٰ دیا،اور اپنی صوبائی اسمبلی دی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور میں ہے کہ گلگت بلتستان کو لوگوں کو صوبہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کوئی کھلاڑی یاسلیکٹڈ نہیں یجواپنےوعدےسے یوٹرن لے لوں،اگراس ملک کاوزیراعظم بنناہے توگلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں سے بنناہے۔15 نومبر اس تحریک کی کامیابی یا ناکامی کا دن ہے، میں یہاں سے نہیں جاوَں گا جب تک آپ کی حکومت نہیں بنتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے 2 تہائی اکثریت چاہیے، آپ لوگوں نے پیپلزپارٹی کو واضح مینڈیٹ دینا ہے۔ TAGS:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں