64

ضرب عضب،رد الفساد کے پیچھے فوج آگے نواز شریف تھا:مریم نواز

لاہور: (الشامی نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف آئین و قانون کی عزت کی بات کرتے ہیں،ضرب عضب،رد الفساد کے پیچھے فوج آگے نواز شریف تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس تاریخی ہے اور وہ اس لیے کہ  آپ سب نے وفا کی ایک تاریخ رقم کی ہے،آپ نے 70 سالوں کے بعد مسلم لیگ کا کلچر بدل دیا ہے،نواز شریف کے بیانئے کے بعد وہ آپ اور عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں،دھاندلی3 ماہ پہلے شروع کر دی گئی تھی،آپ سب اس کے عینی شاہد ہیں،پاکستان کے تمام مسائل کا حل ووٹ کو عزت میں پوشیدہ ہے،نواز شریف عوام کی جنگ لڑتے ہوئے آئین و قانون کی عزت کی بات کرتے ہیں،ان پر غداری کے پرچے درج کر دئیے جاتے ہیں،یہ کیسا غدار ہے جو ایٹمی دھماکے کرتا ہے، جے ایف تھنڈر طیارہ بناتا ہے، موٹر وے بناتا ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کرتا ہے،نواز شریف ایسا غدار تھا جس نے حکومت کا پیٹ کاٹ کر فوج کو دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے کے لئے پیسے دئیے،پاکستان کے شہروں پر ڈرون حملے ہوتے تھے بم حملوں میں لوگ شہید ہوتے رہے ضرب عضب رد الفساد کے پیچھے فوج آگے نواز شریف تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر ٹی وی پر دکھانے کی اجازت نہیں لیکن نواز شریف کی آواز گلی گلی گھروں تک پہنچ چکی ہے،جب قربانی دینے کا وقت آتا ہے لوگ کنٹینر میں چھپ جاتے ہیں اور نہتے کارکنوں کو آگے کر دیتے ہیں،جتنے سینیٹر ، تمام ٹکٹ ہولڈرز نے وفا کی ایک تاریخ رقم کی ہے، آپ اپنے قائد اپنی بہن بیٹی کیساتھ کھڑے رہے ہیں میں آپ سب کو سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کل حکم آیا کہ نواز شریف کے اشتہاری کے اشتہار لگائے جائیں،آپ اشتہار لگائیں گےتو لوگوں کو اس میں جنرل مشرف نظر آئے گا،نیب نے کل کہا کہ ڈھول بجا کر اعلانات کریں گے کہ نواز شریف کو واپس بلاؤ،جب تم ڈھول بجاؤ گے تو اس میں آواز شوکت عزیز کی گوائی کی آئے گی عاصم سلیم باجوہ کے پیزا کی آواز آئے گی،آواز آئے گی کہ نیب کو کچھ خاص فیس اور کچھ خاص کیس کیوں نظر آتے ہیں،جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بیوی اور عمران خان کی بہن کو بلانے کی نیب جرات نہیں کر سکتا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں