117

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات جاری

 

اسلام آباد( الشامی نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سمیت دیگر تمام متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

الشامی نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں اس مسئلے پر بھی غور کیا جائے گا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلوں کو کم  کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں