56

سیاست کے لئے قوموں کو نہیں لڑا سکتا مصطفی کمال

کراچی ( الشامی نیوز) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ کراچی کے سب سے بہتر ڈاکٹر ہیں، عوام موقع دیں تو وہ چھ ماہ میں کراچی کو بدل دیں گے، غلط ڈاکٹر سے علاج کراؤ گے تو تم اور تمھاری نسلیں ماری جائینگی۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے اتحاد ٹاؤن بلدیہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، خیبر چوک بلدیہ میں رہائشیوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تم سے ووٹ لے کر کوئی وزیر اعظم اور کوئی وزیر بن گیا، لیکن تمھارے حالات نہیں بدلے۔یہ بھی پڑھیے

انھوں نے کہا کہ میں سیاست کی خاطر قوموں کو نہیں لڑا سکتا، سیاست ان کی روزی روٹی نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ وہ روزانہ حکومت میں بیٹھے اپنے مخالفین کو للکارتے ہیں لیکن ان پر کوئی ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکتا۔

پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ کراچی میں اتنی طاقت ہے کہ ہر حکومت سے اپنی بات منوالیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں