106

سپرمون سون کی تیز ترین بارشیں آج بھی جاری ہیں، بلاول

سپرمون سون کی تیز ترین بارشیں آج بھی جاری ہیں، بلاول

اسلام آباد ( الشامی نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سپرمون سون کی تیز ترین بارشیں اور ریلےآج بھی جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ گزشتہ روزتک سندھ نے اپنی 90 سالہ تاریخ کی بدترین مون سون بارشیں دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپرمون سون کی تیز ترین بارشیں اور ریلےآج بھی جاری ہیں۔

بلاول بھٹو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان لوگوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جو غیر معمولی اور قدرتی آفت میں شہریوں کی مدد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کےمختلف علاقوں میں آج صبح سے شدید موسلا دھار بارش جاری ہے، جس کی وجہ سے کئی اہم سڑکوں پر پھر پانی جمع ہو گیا، شہریوں کی گاڑیاں بند ہو گئیں۔


BilawalBhuttoZardari@BBhuttoZardariAs of yesterday Sindh had seen its worst monsoons in 90years. Today super monsoon torrential rains & floods continue unabated. Please keep all those in your thoughts who have already been working 24/7 to assist citizens during this record breaking unprecedented natural disaster.2:16 PM · Aug 27, 20201.3K1.1K people are Tweeting about this

محکمۂ موسمیات نے آج ہلکی اور معتدل بارش کی پیشگوئی کی تھی، تاہم اب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سسٹم کمزور ہونے کی بجائے دوبارہ زور پکڑ رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کمزور ہوتا سسٹم بلوچستان سے آنے والے سسٹم سے مل کر مضبوط ہو گیا ہے، جبکہ بحیرۂ عرب میں بننے والا سسٹم کمزور پڑ رہا تھا۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق سمندر سے کیر تھر تک بارش برسانے والے بادلوں کا سسٹم بن چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں