140

خیرپور، قائم علی شاہ سے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

خیرپور(الشامی نیوز) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ساتھ ان کے بڑے بیٹے سید مظفر علی شاہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سید قائم علی شاہ کے ساتھ سندھ بھر کی جو اہم شخصیات ان کے ساتھ تعزیت کرنے جیلانی ہائوس خیرپور آئیں ان میں سابق وزیراعلیٰ سندھ و جی ڈی اے کے مرکزی رہنما سید غوث علی شاہ ، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ امتیاز احمد شیخ، جام مہتاب ڈہر ، میر اعجاز جکھرانی ، میر چنگیز خان جمالی ، رفیق احمد جمالی ، ارباب وزیر میمن ، افتخار حسین، سردار محمد بخش مہر ،فیروز جمالی ، عبدالستار راجپر ، ایڈیشنل آ ئی جی کامران افضل ، ڈی آئی جی فدا حسین مستوئی، ایس ایس پی خیرپور امیر سعو د مگسی، ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل ،غلام سرور ابڑو ایس پی سی آئی اے کراچی ، میر سحراب خان مری اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں