149

بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کردے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملنے کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بھی بلاول کے ہمراہ  مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر موجود ہیں۔ ملاقات میں اے پی سی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل  چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل کو ٹیلی فون کیا۔ بلاول نے اے پی سی میں بی این پی کا وفد بھیجنے کے فیصلے پر اختر مینگل کا شکریہ ادا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک کو بھی ٹیلی فون کیا۔ بلاول بھٹو نے ڈاکٹرعبدالمالک کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعبدالمالک نے بلاول بھٹو کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حزب اختلاف نے 20 ستمبر کو اے پی سی کانفرنس کا اعلان کر رکھا ہے جس میں تمام حزب اختلاف کی جماعتیں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کا مقام تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اے پی سی کلب روڈ کے بجائے ایف فائیو میں واقع ہوٹل میں ہوگی۔ مقام کی تبدیلی شرکا کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کی گئی۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا کہ آئندہ تین ماہ میں اسلام آباد کا گھیراؤ اورسب کچھ  دیکھیں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اسلام آباد کو بند کرنے کی بات ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام مشکل میں ہیں اور پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ حزب اختلاف کچھ کرے۔ ہم عوام کے پاس جائیں گے اور امید ہے کہ وہ ساتھ دیں گے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اے پی سی میں حزب اختلاف کا متفقہ لائحہ عمل بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں عوام کی بہتری کے لیے کچھ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں