100

بلاول اور مریم نواز کا ٹیلی فونک رابطہ، جی بی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی مذمت

لاہور: (الشامی نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران گلگت بلتستان الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی مذمت کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے گفتگو کے دوران کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلزپارٹی نے 3 جبکہ ن لیگ نے 2 نشستیں حاصل کی ہیں جس کے بعد دونوں جماعتیں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگا رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے بھی آج اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے جی بی الیکشن میں دھاندلی کی، انتخابی نتائج مسترد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں