117

ایم کیو ایم والے صوبہ تو کیا ایک گلی الگ نہیں کرسکتے، مصطفیٰ کمال

کراچی:(الشامی نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم والے صوبہ تو کیا ایک گلی الگ نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بیانات سے پاکستان پیپلزپارٹی فائدہ اٹھاتی ہ

تفصیلات کے مطابق سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال کنے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ حکومت سوچ رہی ہے کہ حکومت کس طرح بچائے؟ جب کہ اپوزیشن کی سوچ ہے کہ حکومت کس طرح گرائیں؟

پی ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ عوام کے لیے کوئی بھی نہیں سوچ رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت کو اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنا ہوں گے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں ایک پارٹی کا گورنر 14 سال رہا مگر شہر کو کچھ نہیں ملا اور شہر قائد میں میئر نے اپنی مدت مکمل کی لیکن کچرا نہیں اٹھا۔

الشامی نیوز کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی وفاقی وزیر اور سینیٹر ہیں لیکن کراچی شہر کے لیے کچھ نہیں کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں