107

اگلا میئر کراچی بھی ایم کیو ایم سے ہوگا، وسیم اختر

کراچی:(الشامی نیوز /آن لائن نیوز ) میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار سندھ حکومت کی نااہلی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے صوبے ترقی کر رہے ہیں کراچی وہیں کا وہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر وسیم اختر نے نارتھ ناظم آباد میں پارک کا افتتاح کیا، اس موقع پر تقریب میں چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل ریحان ہاشمی بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کا آئندہ میئر بھی ایم کیوایم پاکستان سےہوگا جب بھی الیکشن ہوگاکراچی کےعوام پتنگ کوووٹ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دیتا توجوکام ہوئےیہ بھی نہ ہوتے،لگتا ہے شاید وزیراعظم اب سنجیدہ ہوکراس شہر کو دیکھیں گے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہرجماعت نےقبضہ کرنےکی کوشش کی، حافظ نعیم الرحمان سیاسی بیانات نہ دیں اعدادوشماربھی دیکھیں۔

میئر کراچی نے شہر کی ابترصورتحال کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث صورتحال خراب ہوئی، دوسرے صوبے ترقی کر رہے ہیں کراچی وہیں کا وہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں