142

اپوزیشن پہلے دن سے حکومت کو بلیک میل کرنیکی کوشش کررہی ہے: فیصل جاوید

اسلام آباد (الشامی نیوز) سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کرپشن، منی لانڈرنگ بچانےکیلئے پہلےدن سےحکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے پہلے خطاب پر ہی ہنگامہ شروع کردیا گیا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے پہلے خطاب پر پہلے 5  منٹ میں کہہ دیا حکومت فیل ہوگئی ہے، کشمیر ہیڈلائنز میں تھا یہ کنٹینر لیکر آگئے اور کشمیرمشن کو پیچھے کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پرعمران خان کی بہترین حکمت عملی کو انہوں نے متنازع بنانے کی کوشش کی، ایف اے ٹی ایف قوانین پر بھی بلیک میلنگ کررہے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن والے اس کے بدلے اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ مقدمات سے چھٹکارا چاہتے ہیں، اس طرح انہوں نے جنرل مشرف کے ساتھ این آر او کر کے مقدمات سے نجات پائی تھی، ان کا فراہم کردہ مسودہ اگرحکومت مان لے تو یہ خوش ہوجائیں گے اور سب اچھا ہوجائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن آنے والے دنوں میں بلیک میلنگ کا ایک اور حربہ استعمال کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں