78

آئندہ ن لیگ کاکوئی رکن انفرادی سطح پرعسکری نمائندوں سےملاقات نہیں کرے گا، نواز شریف

لندن:(الشامی نیوز/آن لائن نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ آئندہ ن لیگ کاکوئی رکن انفرادی سطح پرعسکری نمائندوں سےملاقات نہیں کریگا۔ قومی دفاع کیلئےضروری ہواتوجماعتی قیادت کی منظوری کیساتھ ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی ۔


Nawaz Sharif@NawazSharifMNS·Sep 24, 2020حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔ آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خودمسلح افواج کواپنے حلف کی۔۔۔1/2Nawaz Sharif@NawazSharifMNSپاسداری یاد کرانےکےلئے آئیندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کےنمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کےلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کےساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسےخفیہ نہیں رکھا جائے گا۔2/26:29 PM · Sep 24, 20209.3K5.3K people are Tweeting about this


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات ثابت کرتے ہیں کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی‏ہیں، اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھیل اب بند ہوجانا  سابق وزیر اعظم نے لیگی رہنماوں کو عسکری قیادت سے خفیہ ملاقاتوں سے روکتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور ‏متعلقہ ایجنسیوں کےنمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا، نواز شریف نے مزید کہا کہ قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کے لیے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کے ساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسے خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے بتا یا تھا کہ محمد زبیر آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کر چکے ہیں جو کہ ان کی درخواست پر کی گئی تھیں ۔انہوں نے بتا یا تھا کہ ملاقاتیں مریم نواز اور نواز شریف سے متعلق تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں