147

FIA میں ایک ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( الشامی نیوز) وفاقی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں ایک ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا فیصلہ ایف آئی اے کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے کو بھرتیوں کا اجازت نامہ جاری کر دیا۔د ایف آئی اے مختلف شعبوں میں گریڈ 1 تا 17 کی 930 اسامیوں پر نئی بھرتیاں کرے گی، ایف آئی اے میں آفیسر گریڈ 16 اور 17 کی 99 اسامیاں بھی خالی ہیں۔

گریڈ 16 اور 17 میں افسران کو سرکاری سطح پر رائج طریقے کے تحت بھرتی کیا جائے گا، گریڈ ایک تا 15 کی 831 خالی اسامیوں پر ایف آئی اے اپنے مروجہ طریقہ کار کےتحت بھرتیاں کر سکے گی۔

حکومت نے ایف آئی اے کو نئی بھرتیوں کا کام 6 ماہ میں مکمل کرنے کی اجازت دی ہے، وفاقی حکومت نے چند ماہ پہلے بھی ایف آئی اے میں 89 ملازمین و افسران کی بھرتی کی اجازت دی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں