152

ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں ، آرمی چیف کی کرنل مجیب الرحمان شہید کے اہلخانہ سے تعزیت

راولپنڈی:(الشامی نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر آمد، آرمی چیف نے شہیدکرنل مجیب کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف کی کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر آمد،انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کی ، اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور درجات بلندی کی دعا کی ۔آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے افسروں ، جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف پائیدار امن و استحکام کے لیے جنگ جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں