140

کراچی کےمختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام کیاجا رہا ہے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (الشامی نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ کراچی کےمختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام کیاجا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی کےبارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور نیوی کی ریلیف اور ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں، پاک آرمی کے انجینئرز نے کے پی ٹی، سوک سینٹر انڈر پاس کو کلیئر کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ محسن بھوپالی اورگولیمارانڈرپاسز کو بھی کلیئر کر کے ٹریفک کےلئےکھول دیا گیا ہے، جبکہ گذری انڈر پاس سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی موبائل ریکوری وہیکلز مختلف مقامات پر موجود ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانےکے لیے مختلف مقامات پر پھنسی گاڑیوں کو منتقل کیاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں