141

کراچی ایک لاوارث شہر بن چکا ہے : مصطفیٰ کمال

لاہور(الشامی نیوز)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی ایک لاوارث شہر بن چکا ہے ، اس واقعے سے صوبائی وشہری حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈ کی ناکامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
م میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صوتحال شہری اور صوبائی حکومتوں کے اس شہر سے لگاؤ اور دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی حالیہ بارش غیر معمولی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان حالات میں مقامی حکومتوں کا رویہ درست نہیں ، کیونکہ محکمہ موسمیات نے پہلے سے آگاہ کر رکھا تھا جس پر انہیں ان حالاے سے نمٹنے کے لئے تیاری کرنی چاہیے تھی۔

نے کہا کہ اس ساری صورتحال میں یہ کہنا نا گزیر ہے کہ کراچی مکمل طور پر لاوارث شہر بن چکا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، ایک ٹول فی نمبر تک نہیں ہے، یہی نہیں ڈی ایچ اے بھی مکمل طور پر تباہ ہو برباد ہو گیا ہے۔ سابق مئیرکا مزید کہنا تھا کہ ان حالات نے صوبائی وشہری حکومت اور کنٹونمنٹ بورڈ کی ناکامیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں