140

کراچی، ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں‌ تین نوجوان ڈوب کر جاں‌ بحق

کراچی: (الشامی نیوز )شہر قائد میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں تین نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

نمائندہ الشامی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رئیس گوٹھ میں واقع کریش پلانٹ ندی میں ٹک ٹاک بنانے والے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

مرنے والوں کی شناخت زبیر ولد یوسف 22 سال، سجاد 20 سال، شہزاد ولد صدیق 21 سال سے ہوئی۔

فلاحی ادارے کے غوطہ خوروں نے نوجوانوں کی لاشیں پانی سے نکال کر انہیں ایمبولینس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے یے سول اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان آپس میں دوست تھے اور وہ تفریح کی غرض سے یہاں آئے ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے نوجوان کیماڑی کے رہائشی تھے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر ویوز لینے یا فالوورز بڑھانے کے چکر میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال لیتے ہیں جس کے باعث کئی افسوسناک واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

اس سے قبل 21 جولائی کو کانپور ڈیم میں سیلفی لینے کے دوران نوجوان پانی میں ڈوب گیا تھا جسے فوری طور پر ریسکیو کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں