125

پی آئی اے کو حکومت سے 500 ارب روپے قرض ادائیگی کی امید، گولڈن شیک ہینڈ کی پلاننگ شروع

اسلام آباد (الشامی نیوز) پی آئی اے کو حکومت سے500ارب روپے قرض ادائیگی کی امید ہے۔ قومی ایئرلائن نے مختلف شعبوں کو آئوٹ سورس کرنے اور رضاکارانہ علیحدگی اسکیم(گولڈن شیک ہینڈ) کی تجویز دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، قومی ایئرلائن پی آئی اے چاہتی ہے کہ حکومت اس کا 500 ارب روپے کا قرضہ ادا کردے۔ پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ کی یہ خواہش بھی ہے کہ حکومت اسے پاکستان انویسٹمنٹ بونڈ کے استعمال کی اجازت دے یا اس کی یک بارگی ادائیگی کردے تاکہ وہ قرضوں کے مسائل سے باہر آجائے۔ جب کہ پی آئی اے کے اعلیٰ حکام فوڈ سروسز ڈویژن، ٹیکنیکل گرائونڈ سروس، انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی بین مینٹننس، اسپیڈیکس اور انجینیئرنگ کمپلیکس کی بہتری کو بھی آئوٹ سورس کرنےکی منصوبہ بندی کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں