149

پٹرولیم مصنوعات 9 روپے فی لٹرتک مہنگی کرنے سفارش

PAKISTAN  

اسلام آباد: اوگرا نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 9 روپے فی لٹرتک مہنگی کرنے کی سمری حکومت کوبھجوا دی۔
جی این این کے مطابق اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 2 تجاویز حکومت کو دی گئی ہیں، پہلی تجویز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناسب سے بھیجی گئی ہے جس کے مطابق پٹرول ساڑھے 3 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پونے 4 روپے لٹرمہنگا کیا جائے، جبکہ مٹی کا تیل 2 اور لائٹ ڈیزل 1 روپیہ 60 پیسے مہنگا کرنےکی سفارش کی گئی۔

دوسری تجویز میں پٹرول8 اور ڈیزل 9 روپے لٹر مہنگا کرنے جبکہ مٹی کا تیل 4 اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 4 روپے لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین 15 دن کیلئے کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں