123

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی دورہ سعودی عرب روانگی چند روز میں متوقع باخبرذرائع

اسلام آباد(الشامی نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد  چند روز میں ایک بار پھر سعودی عرب روانہ ہوں گے جس میں وہ اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اہم امور کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے رواں ماہ 16اگست کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ،اس اہم ترین دورے میں پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ آئی ایس آئی کے  سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ دورہ سعودی عرب میں  نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان ،سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الروئیلی اور سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود سے ملاقاتیں کیں اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ آرمی چیف کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں برادر ملکوں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی اہم گفتگو ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں