129

پاکستان آنیوالے بین الاقوامی مسافروں کیلئے سماجی فاصلے کی شرط ختم

اسلام آباد ( الشامی نیوز ) پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے سماجی فاصلے کی شرط ختم کر دی گئی۔ جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا،حفاظتی سوٹ، گلوز، ماسک، چشمے ضروری لوازمات موجود ہونگے،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں، جس میں کہا ہے کہ یہ ہدایات نامہ عام مسافروں کے علاوہ چارٹر پرائیویٹ ایئر کرافٹ پر بھی لاگو ہوگا، نئی سفری پالیسی کی میعاد اب 31 اکتوبر تک ہو گئی ہے، بورڈنگ پاس جاری کرنے سے قبل کورونا ٹیسٹ نیگیٹو کی شرط پر عمل درآمد کرنے والی ایئر لائنز پر سیٹ کا وقفہ رکھنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کرنے والی پروازوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں