69

پانچویں کلاس کی طالبہ سے کزن کی اسلحہ کے زور پر زیادتی

میاں چنوں:(الشامی نیوز ) پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں پانچویں کلاس کی طالبہ کو اسلحہ کے زور پر کزن نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

الشامی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میاں چنوں کے تھانہ چھب کلاں کے نواحی علاقے میں پانچویں جماعت کی طالبہ کو کزن نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت غیر ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق طالبہ کو والدین کی عدم موجودگی پر عثمان نامی کزن بہلا پھسلا کر ایک خالی مکان میں لے گیا جہاں حاجی نامی شخص نے پستول تان لیا اور ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کی حالت غیر ہونے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں10سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی واردات کے شبے میں گرفتار کیے گئے2ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں