124

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی انتقال کرگئے

لاھور :(الشامی آن لائن نیوز ) وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق شاہ انتقال کرگئے، ان کی غائبانہ نماز جنازہ آج 11 بجے آبائی گاؤں نبی پور پیراں میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم پیر طارق شاہ ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے صدر تھے، ان کے انتقال پر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی پیر طارق احمد شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر حسن احمد بھی لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں