49

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد۔(الشامی نیوز) :وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جس میں قرضوں اور ڈیبٹ سروسنگ پر بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج  ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور سیکٹر میں ریفارمز پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ برطانوی ائیر لائن اٹلانٹک ائیر ویز کی پاکستان میں سروس کی منظوری،ٹی سی پی کےذریعے گندم کی امپورٹ کےلئے ایک ٹائم کی اجازت کی منظوری،اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے نان آفیشل ممبرز کی تعیناتی،ایف آئی اے شیڈول آف افینسز میں نئے قوانین کا اندراج،افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی کی تبدیلی پر بریفنگ،بائیولوجیکل ادوایات کےلئے ماہر کی تعیناتی اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آئین کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔اجلاس میں پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیم نو کا پلان کابینہ میں پیش کیا جائیگا جبکہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفیک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری،ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی توڑ پھوڑ پر انکوائری،نیلم جہلم ہائیڈرو پاور کمپنی کے سی ای او کی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر تقرری کا معاملہ اور اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری بھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں