66

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (الشامی نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہو گاجس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر ٍغور کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلٰی، وفاقی وزرا شریک ہوں گے،اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر ٍغور کیا جائے گا جبکہ گذشتہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں نیپرا رپورٹ 2018/19 پیش کی جائے گی جبکہ اوگرا آرڈیننس میں ترمیم سے متعلق فیصلے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اجلاس میں چشمہ رائٹ بینک کینال کے لوور پورشن کا کنٹرول سی آر بی سی سے پنجاب کو منتقل کرنے سے متعلق زیر غور ہوگا جبکہ ایل این جی کی درآمد سے متعلق فیصلے پر بھی غور ہوگا۔اس کے علاوہ سی جے ہائیڈرو کو این او سی دینے،واٹر اکارڈ 1991 سے متعلق اٹارنی جنرل کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں کونسل کو ملکی صنعتوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ ایف بی آر کی جانب سے صوبائی کنسالیڈیٹڈ فنڈ سے غیر قانونی کٹوتی کا معاملہ اور اٹھارویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن سے متعلقہ امور بھی زیر بحث آئیں گے۔دوسری جانب اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں